اردو زبان کے طلبہ و طالبات کے ساتھ ناانصافی کا محمد رفیع نے حکومت پر لگایا الزام

Spread the love

مشن دکچھ میں اردو کو نظر انداز کرنا افسوسناک، وزیر اعلی کے مسلم نواز ہونے کی کھلی پول : محمد رفیع

مظفر پور، 28/ مئی (وجاہت/اِنصاف ٹائمس) مشن دکچھ 2024 کا 28 مئی کو ریاست کے تمام اسکولوں میں امتحان لیا گیا۔ مشن دکچھ میں شامل ہونے والے بچوں سے 100 نمبر کے سوالات پوچھے گئے، سوال نامہ تین حصوں میں منقسم تھا، پہلا حصّہ ہندی زبان 40 نمبر، دوسرا حصہ حساب 40 نمبر اور تیسرا حصہ انگریزی کے 20 نمبر مگر افسوس کہ اردو زبان پرھنے والے بچوں کے لئے اردو زبان کے سوالات نہیں پوچھے گئے۔ یہ باتیں قومی اساتذہ تنظیم بہار کے ریاستی کنوینر و آزاد صحافی محمد رفیع نے اپنے پریس ریلیز میں کہی ،اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعلی بہار جناب نتیش کمار مسلمانوں کے لئے کئے گئے کام کا پرچار کرتے ہیں اور دم بھرتے ہیں کہ انہوں نے مسلمانوں کے حق میں بہتر کام کیا ہے، بہت حد تک بات صحیح بھی ہے لیکن ان کے افسران نے ہمیشہ اردو آبادی کو پریشان کیا ہے۔ جناب رفیع کہتے ہیں کہ اردو زبان کے طلبہ و طالبات کے لئے لرننگ میٹریل مہیا کرانے والا ادارہ "ایس سی ای آرٹی” کے ذریعہ تیارکردہ سوال نامہ میں یا مشن دکچھ میں اردو زبان کو شامل نہ کرنا افسوسناک ہے اور اس سے وزیر اعلی کے دعوے کی پول کھل گئی ہے۔ جناب رفیع نے بتایا کہ اردو طلبہ و طالبات کے ساتھ ہونے والے اس ناانصافی کے خلاف وزیر اعلی بہار و ڈائریکٹر ایس سی ای آر ٹی کو مکتوب ارسال کیا ہے اور کہا ہے کہ اس طرز عمل سےاردو کے خلاف سازش کی بو آتی ہے،اُنہوں نے یہ مانگ کی ہے کہ پھر سے مشن دکچھ میں شامل اردو بچوں کو اُردُو کے سوالات پوچھے جائیں

Leave a Comment