انجمن اسلام بیرسٹر اے.آر انٹولے کالج آف لاء ممبئی کی جانب سے مفت قانونی امداد کیمپ کا انعقاد

Spread the love

ممبئی (عبد اللہ ندوی/اِنصاف ٹائمس) مؤرخہ 14 جنوری 2024 کو باندرہ کرلا کمپلیکس گراؤنڈ کتاب میلا میں بوقت 2 بجے دوپہر تا 5 بجے شام انجمن لاء کالج کی جانب سے ایک کامیاب مفت قانونی امداد کیمپ لگایا گیا جس میں کالج کے طلبہ نے کثیر تعداد میں جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی

لوگوں کے مسائل سنے گئے اور ان میں کتابچے بھی تقسیم کی گئی، اس موقعہ پر انجمن اسلام بیرسٹر اے آر انٹولے کالج آف لاء کی پرنسپل محترمہ ڈاکٹر فلک ناز صاحبہ نے نامہ نگار کو بتایا کہ اس مفت قانونی امداد کیمپ کا مقصد آئین ہند کی دفعہ 39A کے تحت دی گئی مفت قانونی امداد کی سہولت کو یقینی بنانا ہے تاکہ سماج کے پسماندہ طبقات بھی بآسانی اپنے قانونی حقوق کیلئے چارہ جوئی کر سکے اور معاشرہ میں قانونی و دستوری حقوق کے تئیں بیداری عام ہو سکے

اس موقعہ پر انجمن اسلام کے صدر ڈاکٹر ظہیر قاضی صاحب ، انجمن لاء کالج کے رجسٹرار رئیس صاحب ، کالج کی پروفیسرز اسمیتا تھول اور نازنیں خطیب و دیگر بھی موجود تھے۔

Leave a Comment