بہار کی راجدھانی پٹنہ کے پھلواری شریف میں لکڑیاں چننے گئی دو دلت لڑکیوں کی عصمت دری، بیٹیاں کیوں محفوظ نہیں؟

Spread the love

پٹنہ (خدیجہ خاتون/اِنصاف ٹائمس)

پٹنہ کے پھلواری شریف میں گھر سے لکڑیاں چننے نکلی دو دلت لڑکیوں کی عصمت دری کی گئی۔ پولیس نے موقع سے ایک لڑکی کی لاش برآمد کی ہے۔ اس کے دونوں بازو اور ٹانگیں بری طرح ٹوٹی ہوئی تھیں، جبکہ دوسری نوجوان خون میں لت پت پائی گئی۔

جانکاری کے مطابق نو سالہ لڑکی اپنے سات سالہ دوست کے ساتھ گزشتہ پیر کی صبح لکڑیاں چننے گھر سے نکلی تھی لیکن گھر واپس نہیں آئی۔ معذور ماں نے بچیوں کی بہت تلاش کی لیکن وہ نہ مل سکیں۔ بچیوں کی والدہ تھانے پہنچی اور لڑکیوں کی گمشدگی کی اطلاع پولیس کو دی۔ پولیس نے انہیں تلاش کرنے کی یقین دہانی کے بعد واپس کر دیا۔ منگل کی صبح جب کچھ لوگ رفع حاجت کے لیے گئے تو انہوں نے ایک لڑکی اور دوسری لڑکی کی لاش کو کراہتے ہوئے دیکھا۔ تو اِس کی اطلاع پولیس کو دی پولیس موقع پر پہنچی اور جائے وقوعہ سے لڑکیوں کے کچھ کپڑے برآمد کئے۔ سونگھنے والے کتے نے دو مقامات پر خون کے نشانات کی نشاندہی کی۔

متوفی بچی کے والد کا انتقال ہو چکا ہے، والدہ معذور ہے۔ وہ اکلوتی بچی تھی۔ دونوں لڑکیوں کے ساتھ ظلم کی تمام حدیں پار کر دی گئیں۔ دونوں کو بے دردی سے مارا پیٹا بھی گیا۔ لاش کے بازو اور ٹانگیں ٹوٹی ہوئی تھیں۔ اسی دوران دوسری لڑکی اس واقعہ سے اتنی خوفزدہ ہے کہ کسی کو اپنے قریب آتا دیکھ کر چیخنے لگتی ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی کئی تھانوں کی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ واقعے کی مکمل تحقیقات کے لیے ایف ایس ایل اور ڈاگ سکواڈ کو طلب کر لیا گیا ہے۔
اس اطلاع کی بنیاد پر پولیس موقع پر پہنچی اور زخمی لڑکی کو علاج کے لیے پٹنہ ایمس بھیج دیا۔

Leave a Comment