انوکمپا بحالی اور 50 منظوری رد کئے گئے امدادی مدارس کو بچانے کی فکر قابل ستائش : محمد رفیع

Spread the love

چیئرمن مدرسہ بورڈ و سیکریٹری کو محمد رفیع نے دی مبارکباد

پٹنہ (وجاہت/اِنصاف ٹائمس) بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ کے چیئرمین سلیم پرویز، سیکریٹری و ڈپٹی ڈائریکٹر سیکنڈری ایجوکیشن بہار جناب عبدالسلام انصاری کو قومی اساتذہ تنظیم بہار کے ریاستی کنوینر و آزاد صحافی محمد رفیع نے گزشتہ دنوں بورڈ کی ایک اہم نشست 19 دسمبر میں لئے گئے اہم فیصلہ کے لئے مبارکباد پیش کیا ہے۔ اس موقع سے دو بہت ہی اہم فیصلے لئے گئے ہیں، ایک انوکمپا پر بحالی کا معاملہ اور دوسرا ان 50 امدادی مدارس کو بچانے کے لئے فکر کرنا جو عدالت کے فیصلہ کی وجہ سے اپنا وجود کھو چکے ہیں۔ جناب رفیع نے بتایا کہ جب جناب عبدالسلام انصاری نے ان کے الحاق کی منسوخی کے لئے لکھا تھا تبھی انہوں نے انہیں ٹوکا تھا کہ آپ کے آتے 50 مدارس پر تلوار لٹ گئی تو انہوں صاف لفظوں میں کہا تھا کہ یہ پہلے کا اور عدالت کا فیصلہ ہے اس میں ہمارا کوئی رول نہیں ہے لیکن ساتھ میں انہوں نے ایک بات کہا تھا کہ تمام متاثر مدارس سے درخواست اور اپنے کاغزات بھی جمع کرنے کو ہم نے کہا ہے اسی بنیاد پر بورڈ نے یہ فیصلہ لیا ہے کہ وہ حکومت کو لکھیں گے کہ تمام 50 مدارس کو چھہ مہینہ کا موقع فراہم کیا جائے کہ وہ تمام وصول اور جابتے کو درست کر لیں جس کی ایک مدرسہ کو ضرورت ہوتی ہے۔

Leave a Comment