یک روزہ اجلاس عام و جلسہ دستار بندی سے علماء کرام کا بصیرت افروز خطاب
مظفرپور(عبدالخالق قاسمی/اِنصاف ٹائمس) مشہور و معروف بافیض دینی درسگاہ مدرسہ دارالملت رامپور سگھری بلبھدرپور کے عظیم الشان اجلاس عام و جلسہ دستار بندی اور وفاق المدارس الاسلامیہ امارت شرعیہ کے زیر اہتمام بین المدارس اجتماع بحسن و خوبی اختتام پذیر ہوا عظیم الشان اجلاس عام و دستار بندی کا باضابطہ آغاز مولانا الطاف ندوی کی تلاوتِ کلام پاک سے ہوا۔نیز رسالت مآب میں نعت پاک کا ہدیہ مشہور شاعر شنکر کیموری نے پیش کیا۔
خطبہ استقبالیہ مولانا نظام الدین اسامہ ندوی نے پیش کیا۔ بعد ازاں تقریبا سینکڑوں فرزندان توحید کے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے امیر شریعت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی سجادہ نشیں خانقاہ رحمانی مونگیر نے کہا کہ موجودہ وقت میں طلبہ کی کردار سازی اور حالات کے مطابق انہیں تیار کرنا نہایت ضروری ہے۔طلبہ و طالبات علم دین کے ساتھ علوم عصریہ سے بھی اپنے آپ کو آراستہ کریں۔وہیں انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو شرعی قوانین پر عمل کرنے اور غیر اسلامی رسم و رواج ترک کرنے کے ساتھ اپنے رشتہ اللہ سے جوڑنا چاہیے علم دینی و دنیوی کی تقسیم سے دور رہنا چاہیے ۔
امارت شرعیہ کے ناٸب ناظم حضرت مولانا مفتی ثناء الھدی قاسمی نے اپنے بصیرت افروز خطاب میں فرمایا کہ آج حالات ایسے ہیں کہ اگر آپ شریعت پر عمل نہیں کریں گے تو دو طرفہ مصیبت آئے گی انہوں نے حفاظ طلبہ کو مبارکباد دی اور قرآن اور حفظ قرآن کی فضیلت پر معلومات افزا خطاب کیا تعلیم کا شوق دلاتے ہوئے کہا کہ غربت ہماری ترقی میں حائل نہیں ہے اے پی جی عبدالکلام اخبار بیچ کر پڑھتے تھے اور بابائے میزائل بنے تو ہم کیوں غربت کا رونا روئیں ۔۔اس موقع پر بڑی تعداد میں سیاسی و سماجی رہنماوں نے بھی خطاب کیا۔ڈاکٹر اظہار احمد سابق ایم ایل اے و چیئرمین تخمینہ کمیٹی بہار نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوٸے کہا کہ۔مدرسہ دارالملت رامپور سگھری آکر بڑی مسرت ہوئی یہ علاقہ کا قدیم اور مشہور ادارہ ہے مجھے خوشی ہے کہ آج 50 حفاظ کرام کی دستار بندی ہورہی ہے۔آج یہ ادارہ ترقی کے جس منازل پر ہے۔وہ جناب امتیاز کریمی اور ان کے ساتھ کام کرنے والے رفقاء کی مخلصانہ کوشش کی دین ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے وقت میں اس ملت کو امتیاز کریم سے بہت ساری امیدیں وابستہ ہیں۔
اس موقع پر ڈاکٹر مشتاق واٸس چانسلر متھلا یونیورسیٹیa دربھنگہ۔پروفٕسر عالمگیر صاحب واٸس چانسلر مولانا مظہر الحق یونیورسیٹی۔وقف بورڈ کے چیٸرمین ارشاد اللہ صاحب۔الامداد چیریٹیبل ٹرسٹ کے چیٸرمین محمد صہیب نے مشترکہ طور پر کہا کہ بہار کی سرزمین کے لعل امتیاز کریمی پر فخر ہے انہوں نے قوم و ملت کے لٸے جو کام کیا ہے وہ قابل تعریف ہے۔آنے والے وقت میں صرف تعلیم کی دھوم ہوگی اور مدرسہ دار الملت اس میں ایک نمایاں نام ہوگا ۔کیونکہ یہاں کی منتظمہ کمیٹی کو مدارس میں پڑھنے والے نونہالوں کی فکر ہے۔
آخر میں امتیاز کریمی۔سکریٹری مدرسہ اور ممبر اوف بہار پبلک سروش کمیشن نے امیر شریعت ، علماء کرام دانشوران مہمانان اور باشندگان کا شکریہ ادا کیا ۔مفتی ثناء الھدی قاسمی کی رقت آمیز دعا پر۔جلسہ اختتام پذیر ہوا۔واضح رہے کہ حضرت امیر شریعت کے ہاتھوں حفاظ کرام کے سروں پر دستار فضیلت باندھی گئی اور تمام حفاظ کو ادارے کی طرف سے بیگ ، پگڑی ، قرآن پاک جائے نماز اور سرٹیفیکیٹ وغیرہ سے نوازا گیا اس موقع پر مولانا رضوان قاسمی۔ مولانا نظر الہدی۔مولانا خالد ضیا۶ ندوی۔مولانا حماد ندوی۔مولانا عبدالرحیم ویشالی۔صحافی عبدالخالق قاسمی۔مولانا بلال رحمانی۔مولانا امتیاز ثاقبی۔قاری عزیر۔حافظ عبدالسلام۔مولانا عبدالماجد قاسمی۔مولانا رضااللہ قاسمی۔مفتی انوار قاسمی۔سمیت بڑی تعداد میں علماء کرام مدارس اسلامیہ کے ذمہ داران سمیت سیاسی و سماجی کارکنان موجود تھے۔