اپنے تمام قیدیوں کے بدلے اسرائیلی قیدیوں کا تبادلہ کرینگے: حماس

Spread the love

اسرائیل کے ساتھ جنگ مشکل،طالبان نے امریکہ کو شکست دی اور ہم اسرائیل کو شکست دیں گے: خالد مشعل
حماس سربراہ کی اہم نکات پر تفصیلی گفتگو پڑھیں

پٹنہ (اِنصاف ٹائمس ڈیسک) العربيہ نے حماس کے بیرون ملک سربراہ خالد مشعل کا ایک تفصیلی انٹرویو لیا ہے جس میں بات کرتے ہوئے خالد مشعل نے کہاکہ "نیتن یاہو حکومت نے مسجد اقصیٰ کو یہودیانے کا ایجنڈا طے کر لیا ہے،ہم مزاحمت کریں یا نہ کریں اسرائیل ہمیں مار رہا ہے” اُنہوں نے کہاکہ”القسام بریگیڈ نے 07 اکتوبر کو اسرائیل پر اچانک حملہ کیا تھا اور ہم اس کے نتائج اچھی طرح جانتے ہیں”

قیدیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "ہمارے پاس اسرائیلی قیدیوں کی بڑی تعداد ہے اور ہم نے کچھ ملکوں کو قیدیوں کی حوالگی کی تیاری کے بارے میں باخبر کردیا ہے،ہم اسرائیلی قیدیوں کا تبادلہ اپنے تمام قیدیوں کی رہائی کے بدلے کرینگے”

اُنہوں نے آگے کہا کہ "حماس یا دوسرے مزاحمتی گروپس عام شہریوں کو نشانہ نہیں بناتے ہیں لیکن اسرائیل مسلسل عام شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے، موجودہ صورتحال میں عربوں کا موقف اچھا ہےاور ہم اسے مزید بہتر دیکھنا چاہتے ہیں، ہم لوگوں کو جنگوں کے طرف نہیں بلاتے ہیں” خالد مشعل نے کہا کہ ایران اور حزب اللہ نے ہمیں ہتھیار و مدد فراہم کی ہے اور ہم مزید کے لیے بھی مطالبہ کر رہے ہیں”

اسرائیل کے حماس کو ختم کرنے کے اعلان پر خالد مشعل نے کہا کہ "وہ کامیاب نہیں ہونگے،اسرائیل کے ساتھ جنگ مشکل ہے،طالبان نے امریکہ کو شکست دی اور ہم اسرائیل کو شکست دینگے” انہوں نے آگے کہا کہ "جن ممالک نے ہمیں دہشت گرد کی فہرست میں ڈالا ہے وہ تیسرے فریق کے ذریعے ہم سے رابطہ کر رہے ہیں”

غزہ سے لوگوں کے انخلاء و امداد پر بات کرتے ہوئے مشعل بولے کہ "امداد صرف جنوبی غزہ تک محدود نہیں رہنا چاہیے! اور ہم غزہ چھوڑنے سے انکار کرتے ہیں ،اگر غزہ کے لوگوں کی نقل مکانی ہوتی ہے تو اس سے مصر اور اردن کو نقصان ہوگا”

Leave a Comment