پٹنہ(انصاف ٹائمس ڈیسک) غزہ کے ہسپتال پر مقبوضہ فلسطین (اسرائیل) کے حملے کے بعد فلسطین اتھارٹی نے تین دن کے سوگ کا اعلان کیا ہے اور اس بیچ اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے بیان دیا ہے کہ "قابض اسرائیلی نے اب ریڈ لائن کراس کر دیا ہے جس كا انجام صہیونی دشمن کو بھگتنا پڑےگا”
دُوسری طرف فلسطینیوں پر حملے کے معاملے میں محمود عباس کے نرم رویہ سے غصّہ ہزاروں فلسطینی عوام نے رام اللہ میں فلسطینی اتھارٹی کے دفاتر پر محمود عباس کو عہدہ سے ہٹائے جانے کی مانگ کے ساتھ احتجاج کیا جس کو ختم کرانے کیلئے اتھارٹی کی پولیس نے مظاہرین پر آنسوگیس کے گولے داغے، العربیہ کے مُطابق محمود عباس کے صدارت کی مدت کئی سال پہلے ختم ہو چکی ہے لیکِن عالمی پکڑ و اسرائیل و امریکہ سے بہتر تعلقات کی وجہ سے اپنے عہدے پر قائم ہے
اِدھر ترکی،سعودی حکومت ،خلیج کونسل اور مسلم ممالک و عالمی برادری کے ذریعے اسرائیلی حملے کی مذمت جاری ہے ،جس کے بیچ اردن کے شاہ عبد اللہ نے بیان جاری کر کہا ہے کہ "یہ جنگ اب خطرناک مرحلے میں داخل ہو چُکی ہے جو کہ علاقے کو بھاری تباہی کی طرف لے جائے گا” شاہ عبد اللہ نے زور دےکر کہا ہے کہ "اردن فلسطینی بھائیوں کے حقوق اور اُن کے منصفانہ نصب العین میں سب سے آگے اُن کے ساتھ رہےگا”
اس حملے کے بعد اردن سمیت پوری دنیا میں لاکھوں لوگ سڑک پر آکر احتجاج شروع کر چکے ہے ،اردن میں ہزاروں مظاہرین نے اسرائیلی ایمبیسی پر حملے کی کوشش بھی کیا جسے وہاں کی انتظامیہ نے مشکل سے کنٹرول کیا ہے