غزہ کے ہسپتال پر حملے کے بعد دنیا بھر میں ہلچل،اسرائیل پہونچے امریکی صدر بائیڈن کا اردن،مصر،فلسطین سے میٹنگ منسوخ،روس اور امارات نے سلامتی کونسل کی ہنگامی میٹنگ بلالی اور برازیل کے مسودہ پر بھی ووٹنگ

Spread the love

پٹنہ(اِنصاف ٹائمس ڈیسک) مقبوضہ فلسطین (اسرائیل) کے ذریعے غزہ کے ہسپتال کے حملے کے بعد دنیا بھر میں ہلچل تیز ہوگئی ہے ، مقبوضہ فلسطین (اسرائیل) کے دورے پر پہونچے امریکی صدر بائیڈن کا اردن دورہ جس میں بائیڈن کی فلسطینی صورتحال پر مصر،اردن اور فلسطین اتھارٹی کے ساتھ میٹنگ تھی وہ اردن و فلسطین اتھارٹی کی طرف سے منسوخ ہوگئی ہے ،اور وائٹ ہاؤس نے بیان دیا ہے کہ صدر بائیڈن اسرائیل سے تیکھے سوالات بھی کرینگے

دُوسری طرف روس اور متحدہ عرب امارات نے اس صورتحال کو لےکر سلامتی کونسل کی ہنگامی میٹنگ بلا لی ہے،ساتھ ہی برازیل کی طرف سے بھی جنگ بندی کے حوالے سے ایک مسودہ سلامتی کونسل میں پیش کیا ہے جس پر بدھ کو ہی ووٹنگ ہوگی

Leave a Comment