ایکس نے ہندوستان میں بند کئے انڈین امریکن مسلم کاؤنسل اور ہندو فار ہیومن رائٹس کے اکاؤنٹس, راہل گاندھی کیلئے امریکہ میں ان دونوں نے کیا تھا راؤنڈ ٹیبل ڈسکشن منعقد

Spread the love

پٹنہ(اِنصاف ٹائمس ڈیسک) ایکس نے ہندوستانی حکومت کی درخواست پر "انڈین امریکن مسلم کونسل” اور "ہندو فار ہیومن رائٹس” کے اکاؤنٹس بند کر دیے ہیں

یہ دونوں تنظیمیں امریکہ میں انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والی معروف تنظیموں میں سے ہے اور ہندوستان کے اندر مُسلمانوں،دلتوں،عیسائیوں اور دِیگر کے ساتھ ہونے والے ہندوتو طاقتوں و حکومت کے مظالم کو لیکر امریکہ میں سوشل میڈیا سے لےکر زمینی طور پر قانونی،احتجاجی اور ایڈوکیسی کے محاذ پر مسلسل متحرک رہتی ہے اور ہندوتوا نریٹو کو کاؤنٹر کرتی رہتی ہے

واضح ہو کہ کچھ دن پہلے ہی ان دونوں تنظیموں نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کےلئے امریکہ میں راؤنڈ ٹیبل ڈسکشن منعقد کیا تھا

دونوں تنظیموں کے ذمّہ داران نے اسے امریکی و ہندوستانی جمہوریت پر حملہ بتاتے ہوئے کہا کہ ہم خاموش ہونے والے نہیں ہے

Leave a Comment