پٹنہ(اِنصاف ٹائمس ڈیسک) مسلمانوں و دوسرے مظلوم طبقات کے مسائل اور حکومتِی مظالم پر مستقل تحقیقات پر مبنی اسٹوریز کرنے والے معروف نوجوان صحافی میر فیصل کا ایکس اکاؤنٹ انڈیا میں روک دیا گیا ہے جو کہ مرکزی حکومت کی درخواست پر کیا گیا ہے، میر فیصل نے مکتوب میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں کچھ دنوں سے ایکس پر متحرک نہیں تھا اور جب گُزشتہ دن کُچھ لکھنے کیلئے ایکس پر گیا تو معلوم ہوا کہ میرے ایکس اکاؤنٹ کے خلاف یہ کاروائی کی گئی ہے، میر نے اس کاروائی کو ملک میں صحافت کی آزادی دبانے کا ایک حصہ بتایا ہے
واضح ہو کہ میر فیصل مکتوب میڈیا سمیت ملک کے دوسرے متبادل میڈیا اِداروں اور الجزیرہ و ٹی.آر.ٹی جیسے عالمی اِداروں کیلئے مستقل کام کرتے ہیں
جس دن میر فیصل کو اپنے ایکس اکاؤنٹ کے خلاف کارروائی کا معلوم ہوا اُسی دن اُن کو انسانی حقوق و مذہبی آزادی کی صحافت کا ایک عالمی اوارڈ ملا ہے جو کہ رام نومی کے موقع پر بہار کے بہار شریف میں ہوئے مسلم مخالف حملے میں جلائی گئی 110 سال پرانی لائبریری کی اُنکے ذریعے لی گئی تصویر کو لےکر ملا ہے