ٹھاکر نظم پر ہنگامہ اوم پرکاش والمیکی اور سماجی مساوات کے نظریہ پر حملہ! بھاجپا کے اشارے پر سامنتوادی بنا رہے سماجی مساوات کے مسیحاؤں کو نشانہ : شرف الدین قاسمی

Spread the love

پٹنہ(اِنصاف ٹائمس ڈیسک) کوئی بھی طبقہ غلط نہیں ہوتا ہے لیکِن کسی بھی طبقہ کی افضلیت کا نظریہ غلط ہوتا ہے اور ہندوستان میں برہمنواد و ٹھاکرواد ایسے ہی نظریات ہیں جو کہ باقی طبقات خاص کر پچھڑوں و دلتوں کو غلام و جانور کی طرح دیکھتے ہیں، ان باتوں کا اظہار المومنین ویلفئیر فاؤنڈیشن کے چیئرمین شرف الدین قاسمی نے اِنصاف ٹائمس سے بات کرتے ہوئے کہی، اُنہوں نے کہا کہ مہاتما بدھ اور سمراٹ اشوک سے لےکر کانشی رام و لالو پرساد یادو تک نے اسی نظریہ کے خلاف جدوجہد کیا ہے اور درجنوں ادباء و شعراء نے ادب کے ذریعے اس نابرابری کے خلاف بیداری پیدا کرنے کی کوشش کیا ہے

شرف الدین قاسمی نے منوج جھا کے ذریعے پارلیمنٹ میں بالمیکی جی کی نظم ٹھاکر پڑھے جانے کو صحیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج جس طرح ملک کے نظام کو دیکھنے والی مرکزی حکومت کی 90 سکریٹریز کی ٹیم میں بس تین او.بی.سی ہے وہ اسی ٹھاکرواد کے نظریہ کا اثر ہے اور یہی صورتحال آج پورے ملک کے نظام میں نظر آتا ہے جس پر ہی منوج جھا نے نشانہ بنایا ہے، انہوں نے کہا کہ آج جو لوگ اس نظم کے پڑھنے کو ایک خاص طبقہ کے خلاف بتاکر ہنگامہ کر رہے ہیں وہ دراصل احمق و جاہل ہے، شرف الدین قاسمی نے کہا کہ یہ لوگ بھاجپا کے اشارے پر یہ ہنگامہ کھڑا کررہے ہیں تاکہ لالو یادو کو بدنام کرسکے لیکن اُن کا یہ کھیل الٹا پڑےگا کیوںکہ ایسا کر اُنہوں نے صرف منوج جھا یا لالو پرساد یادو کو نہیں بلکہ بالمِیکی جی اور سماجی مساوات کیلئے لکھنے،بولنے و لڑنے والے تمام مسیحاؤں کو نشانہ بنایا ہے جس کا جواب ملک کا پچھڑا،دلت مضبوطی سے دیگا

Leave a Comment