پٹنہ (پریس ریلیز/انصاف ٹائمس) مولانا ابو الکلام آزاد کا ذکر این.سی.ای.آر.ٹی کے گیارہویں کے نصاب سے ہٹائے جانے کی مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد کی طلباء یونین نے سخت الفاظ میں مزمت کیا ہے
مانو طلباء یونین نے اسے حکومت کی مسلم مخالف پالیسی اور مسلم تشخص پر حملہ کا حصہ بتایا ہے اور کہا ہے کہ مولانا آزاد جہاں ایک طرف عظیم مجاہد آزادی تھے تو وہیں دوسری طرف آئی.آئی.ٹی، آئی.آئی.ایم، يو.جی.سی جیسے اِداروں کے بانی بھی ہے! لہذٰا حکومت کی ذمّہ داری ہے کہ وہ اُنکا تعارف عوام تک پہونچائے نہ کہ اُنکا نام مٹانے کی کوشش کرے
طلباء یونین نے یہ سوال بھی کیا کہ اُنکا ذِکر ایک کلاس کے نصاب سے ہٹایا جا سکتا ہے لیکن اُنکے ذریعے قائم اداروں کے ذکر سے کیسے ہٹا پائیگی یہ حکومت؟
مانو طلباء یونین نے مانگ کیا ہے کہ فوری طور پر فیصلہ واپس لےکر این.سی.آر.ٹی کے نصاب میں مولانا آزاد کا تفصیلی تعارف شامل کیا جائے