پٹنہ (پریس ریلیز/انصاف ٹائمس) پٹنہ کے سوشل ایکٹوسٹ انجینئر طارق اطہر نے پریس جاری کرکے کہا کہ ہندو مسلم اتحاد ملک کی شناخت ہے ہندوستان امن وسلامتی کا ملک ہے ملک کے موجودہ حالات ناگفتہ بہ ہیں سمپردائکتا کا وائرس زورو پے ہے ہر طرف نفرت کا بازار گرم ہے ایسے وقت میں اپنی فکر کی بجائے ملک کی فکر کرنا ناگزیر ہے کیونکہ اگر ملک ہی ڈوب گیا پھر ہم کہاں ہونگے معاشی اعتبار سے ملک انتہائی پسماندگی کا شکار ہورہا ہے اس لیے وقت کا تقاضہ ہے کہ تمام نفرتوں کو فراموش کرتے ہوئے آپسی بھائی چارہ کے ذریعہ ملک کو ڈوبنے سے بچائیں اس لیے میں حکومت ہند سے کہنا چاہتا ہوں کہ اس ملک کی روح گنگا جمنی تہذیب اور آپسی بھائی چارہ پر مبنی ہے اور یہ ملک اسی سے چلے گا نہ کہ تانا شاہی سے اگر حکومت تاناشاہی سے چلانا چاہتی ہے تو یہ ملک برباد ہوجائے گا ورنہ یاد رکھیں کہ یہ کرسی آج اگر آپ کے قبضے میں ہے تو کل کسی اور کے قبضے میں ہوگی