پٹنہ (پریس ریلیز/انصاف ٹائمس) سپریم کورٹ کے ایڈووکیٹ اسلم احمد اور ان کی ٹیم حج ڈویژن کے حکم کے خلاف کورٹ میں پیروی کرے گی: ایڈووکیٹ رئیس احمد
مرکزی وزارت برائے اقلیتی امور، حکومت ہند کے حج ڈویژن سے 20 مارچ 2023 کو ایک غیر آئینی اور امتیازی حکم جاری کیا گیا تھا، جس کے مطابق اس سال صرف مرکزی پولیس فورس کے ملازمین کو حج 2023 کے دوران بطور حج افسر اور حج اسسٹنٹس کوسعودی عرب میں خدمات کے لیے منتخب کیا جائے گا۔
اس پر سپریم کورٹ کے وکیل اور ثالث(اربیتراٹور) اسلم احمد نے اپنے میڈیا بیان میں کہا کہ دوسری ریاستوں اور محکموں میں کام کرنے والے مسلم ملازمین کو اس بار حج سروس سے انکار کیا گیا ہے، درخواست گزار عامر جاوید نے اس غیر آئینی حکم کے سلسلے میں 23 مارچ کو اقلیتی امور کی وزیر اسمرتی ایرانی سے اپیل کی تھی کہ وہ اس حکم کو تبدیل کریں اور آئینی بنیادی حقوق کا خیال رکھتے ہوئے ہر بار کی طرح اس بار بھی تمام ریاستوں اور محکموں کے ملازمین کا انتخاب کریں۔ لیکن جب وزارت کی طرف سے کوئی جواب نہیں ملا تو عرضی گزار نے اس حکم کے خلاف دہلی ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹاتے ہویے مفاد عامہ کی عرضی(پی. آئی. ایل) نمبر 4173/2023 دایر کی ہے جس کی سنویی چیف جسٹس والی ڈویژن بینچ آنے والی ٥ اپریل کو سنوایی ۔
اس سلسلے میں مزید بات کرتے ہوئے دہلی اقلیتی کمیشن کی ایڈوائزری کمیٹی کے سابق ممبر اور پی.آئی.ایل کے درخواست گزار کے دہلی ہائی کورٹ کے ایڈوکیٹ رئیس احمد نے کہا کہ اگر تمام ریاستوں سے ملازمین کا انتخاب نہیں کیا جاتا ہے تو حج کے دوران حاجیوں کو لسانی مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔، کیونکہ تمام حاجی صرف انگریزی، ہندی یا اردو نہیں جانتے، پورے بھارت سے دوسری زبانیں بولنے والے بھی حج پر جاتے ہیں، ایسے میں ان علاقائی زبانیں بولنے والے حاجیوں کو کتنی مشکلات کا سامنا کرنا پڑیگا، اس کا تصور کرنا بھی مشکل ہے۔ جس کی وجہ سے حج کمیٹی اور قونصلیٹ جنرل آف انڈیا جدہ کو نہ صرف لسانی مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا بلکہ ساتھ ہی ہندوستان سے جانے والے لاکھوں حاجیوں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
یاد رہے کہ پٹیشنر ایڈوکیٹ عامر جاوید نے حال ہی میں الہ آباد ہائی کورٹ میں ایک پی.آئی.ایل دائر کی کرکے اتر پردیش میں لاکھوں لوگوں کو کورونا وبا کے دوران اسکولوں کی جانب سے ان کے والدین کو 15 فیصد اضافی فیسیں واپس کرنے کے آرڈر کرایے تھے، جس سے لاکھوں لوگوں کو راحت ملی۔ جس کے لیے ایڈوکیٹ اسلم احمد اور ان کی ٹیم نے قانونی لڑایی لڑی تھی، اب اس قانونی لڑایی کے معاملے میں ان کی ٹیم میں ایڈوکیٹ شبستہ نبی، ایڈوکیٹ رئیس احمد، ایڈوکیٹ شیو کمار چوہان، اور ایڈوکیٹ روہت ایم سبرامنیم بھی عدالت میں ہیں۔ اس غیر آئینی اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کے خلاف قانونی جنگ میں اکٹھے ہوں گے۔
,