جیتندر پاسوان اور شری رام کُشواہا کی سزا کے خلاف بھاکپا(مالے) کا ریاستی سطح پر احتجاجی دن

گوپال گنج ضلع عدالت کی جانب سے بھاکپا(مالے) کے ریاستی کمیٹی رکن اور آر وائی اے کے ریاستی صدر جیتندر پاسوان اور شری رام کُشواہا کو ایک مبینہ قتل کیس میں عمر قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائے جانے کے خلاف آج ریاستی سطح پر احتجاجی دن منایا گیا۔ یہ پروگرام بھاکپا(مالے) اور آر وائی اے کے مشترکہ بینر تلے منعقد کیا گیا۔

راجدھانی پٹنہ کے بدھ سمرتی پارک میں منعقدہ جلسے میں رہنماؤں نے فیصلہ کو سیاسی انتقام اور ناانصافی قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 2020 کے اسمبلی انتخابات میں جیتندرا پاسوان بھورے اسمبلی حلقہ سے صرف 400 ووٹوں کے فرق سے ہارے تھے اور انتخابی شکست کے بعد یہ مقدمہ تیار کیا گیا۔

جلسے میں مقررین نے انتباہ کیا کہ اپوزیشن کی آواز دبانے اور جمہوری حقوق کو کچلنے کا یہ رحجان جمہوریت کے لیے خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سزا کے خلاف ریاستی سطح پر تحریک مزید تیز کی جائے گی۔

پروگرام میں کے ڈی یادو، سروج چوبے، سابق لیڈر اسمبلی بلاک محبوب عالم، کمار پرویز، ران وِجے کمار، پرمو د یادو سمیت کئی رہنماؤں نے خطاب کیا۔ جلسے کی صدارت ضلع سیکریٹری جیتندرا کمار نے کی، جبکہ آر وائی اے پٹنہ ضلع کوآرڈینیٹر ونی کمار نے نظامت کی۔

پروگرام میں بڑی تعداد میں پارٹی کارکنان شریک تھے۔ پٹنہ کے علاوہ جہاں آباد، گوبل گنج، اروڑ، آرا اور گیا سمیت کئی اضلاع میں بھی احتجاجی پروگرام منعقد کیے گئے۔

ایس.ڈی.پی.آئی کے تایید الاسلام کا الزام: بنگال میں ۶۵ لاکھ ناموں کی تنسیخ، ووٹر فہرست کی غیر جانب داری پر سنگین سوالات

سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کے قومی سکریٹری تایید الاسلام نے

مدھوبنی میں جعلی نوٹ کا کاروبار: مبینہ ملزم ‘لادن’ گرفتار، پاکستانی شہری فرار

بہار کے مدھوبنی میں انڈو‑نیپال سرحد کھلنے کے بعد اسمگلنگ کی وارداتیں بڑھ گئی ہیں،

بہار میں استاد بھرتی میں بڑا تبدیلی: اب بی.ٹیٹ نہیں، صرف سی.ٹیٹ پاس کرنا لازمی

بہار حکومت نے استاد بھرتی کے عمل میں بڑا تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔ ریاستی

جھوٹے مقدمے میں بری ہونے والے کامریڈ راجا رام سنگھ کا بھاکپا-مالے نے شاندار استقبال کیا

2012 میں بہار پولیس کی جانب سے لگائے گئے جھوٹے مقدمات میں بھاکپا-مالے کے رہنما