انصاف ٹائمس ڈیسک
بہار اسمبلی انتخابات سے پہلے مہاگٹھ بندھن میں شامل بھاکپا-مالے (CPIML Liberation) نے اب تک اپنی 18 سیٹوں اور اُن کے امیدواروں کا حتمی اعلان کر دیا ہے، جبکہ باقی سیٹوں پر بات چیت جاری ہے۔ امکان ہے کہ وہ کل 21 سیٹیں لڑے، مگر اندازہ یہ لگایا جا رہا ہے کہ حتمی تعداد زیادہ سے زیادہ 19 سیٹوں تک محدود رہ سکتی ہے۔
خاص طور پر اورائی اسمبلی سیٹ کو لے کر مسلم سماجی رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے زور دار دباؤ ہے کہ یہ سیٹ CPIML کو دی جائے اور وہاں سے آفتاب عالم کو امیدوار بنایا جائے۔ اس موضوع پر بہار کے مسلم رہنماؤں اور سماجی کارکنوں کے درمیان مسلسل بحث جاری ہے۔
مسلم اور بہو جن سماجی و سیاسی کارکنوں میں سرگرم ایکٹوسٹ اور ‘سنگھرش سمواد’ کے کوآرڈینیٹر مستقیم صدیقی نے کہا کہ “سوال میرا CPIML Liberation، بہار یعنی مالے سے ہے — لیکن جواب کی ذمہ داری تیجسوی یادو اور RJD کی بھی ہے۔ اگر مالے کی سیٹ مالے کی ہے، تو اس پر راجد کی نظر کیوں؟ گٹھ بندھن صرف سیٹوں کا حساب نہیں، بلکہ اعتماد کا بھی معیاری امتحان ہے۔”
انہوں نے انتباہ دیا کہ اگر آفتاب عالم جیسے زمینی شناخت والے رہنماؤں کو نظر انداز کیا گیا، تو یہ صرف ایک امیدوار کا نقصان نہیں بلکہ پورے مہاگٹھ بندھن کی ساکھ پر سوال اٹھائے گا۔
مستقیم صدیقی نے مزید کہا “اورائی کی عوام سب دیکھ رہی ہے — یہ صرف اسمبلی سیٹ نہیں، بلکہ گٹھ بندھن کی ایمانداری کی کسوٹی ہے۔ اگر اعتماد کو نظر انداز کیا گیا، تو نقصان صرف ایک امیدوار کا نہیں، بلکہ پورے انڈیا گٹھ بندھن کی ساکھ کا ہوگا۔”
حتمی 18 سیٹیں اور امیدوار:
1.تراری (196) – مدن سنگھ چندروانشی
2.اگیاوں SC (195) – شیو پرکاش رنجن
3.آرہ (194) – قیام الدین انصاری
4.ڈمراو (201) – اجیت کمار سنگھ المعروف اجیت کشواہا
5.کاراکاٹ (213) – ارون سنگھ
اروال (214) – مہانند سنگھ
7.گھوشی (217) – رامبلی سنگھ یادو
8.پالی گنج (190) – سندیپ سوربھ
9.پھلواری (188) – گوپال روی داس
10.دیگھا (181) – دیویا گوتم
11.درولی (107) – ستھیو رام
12.جیرادی (106) – امرجیت کشواہا
- دروندا (109) – امرناتھ یادو
14.بھورے (103) – جیتندرا پاسوان
15.سکٹا (09) – ورندر پرساد گپتا
16.وارث نگر (132) – پھول بابو سنگھ
17.کلیان پور (131) – رنجیت رام
18.بلرام پور (65) – محبوب عالم
ابھی بھی 19ویں، 20ویں اور 21ویں سیٹ پر حتمی فیصلہ باقی ہے۔ سیاسی تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ اورائی سیٹ کو لے کر آفتاب عالم کو امیدوار بنائے جانے کی اپیل بہت مضبوط ہے، اور یہ مسئلہ مہاگٹھ بندھن کے اندر اعتماد اور شراکت داری کا امتحان بن سکتا ہے۔