ضمنی الیکشن میں عظیم اتحاد میں ٹوٹ کے الزام کے بیچ للن سنگھ پہونچے مکامہ، کردیا بڑا دعویٰ

Spread the love

پٹنہ (سیف الرحمٰن/انصاف ٹائمس) جنتا دل یونائیٹڈ کے قومی صدر للن سنگھ آج مکامہ اسمبلی میں اننت سنگھ کی بیوی اور مکامہ سے عظیم اتحاد کی اُمّید وار نیلم سنگھ کیلئے انتخابی تشہیر میں حصہ لینے پہونچے جہاں وہ عوامی رابطہ مہم اور انتخابی جلسوں میں بھی حصہ لے رہے ہیں جسکا سلسلہ 27 اکتوبر کی شام تک جاری رہیگا *عظیم اتحاد میں انتشار کے الزام کے بیچ دورہللن سنگھ کا یہ دورہ تب ہو رہا ہے جب بھارتیہ جنتا پارٹی کی طرف سے مکامہ و گوپال گنج ضمنی الیکشن کے معاملے میں عظیم اتحاد میں انتشار کا الزام لگایا جا رہا ہے کیونکہ اب تک دونوں جگہ جدیو کے کارکنان و لیڈران انتخابی مہم میں نظر نہیں آئے تھے لیکن اب خود للن سنگھ انتخابی مہم میں حصہ بن رہے ہیں ساتھ ہی اوپندر کشواہا سمیت جدیو لیڈران و کارکنان بھی میدان میں آ چکے ہیں*نتیش بھی کرینگے دورہاس بیچ مختلف الگ الگ ذرائع سے یہ خبر آ رہی ہے کہ جلد ہی وزیر اعلٰی نتیش کمار بھی دونوں اسمبلی میں عوامی جلسے کو خطاب کرینگے*اننت سنگھ سے ہے للن و نتیش کی پرانی دشمنیللن سنگھ کا مکامہ دورہ اس لئے بھی اہم ہے کہ وزیر اعلٰی نتیش کمار و جدیو صدر للن سنگھ کی اننت سنگھ سے پرانی دشمنی ہے،2019 لوک سبھا الیکشن میں للن سنگھ مونگیر لوک سبھا سے نیلم سنگھ کے خلاف ہی جیت درج کیے تھے جسمیں نیلم سنگھ نے بہت سخت ٹکر للن سنگھ کو دیا تھا*للن سنگھ نے دونوں سیٹ جیتنے کا کیا دعویٰللن سنگھ نے مکامہ آنے کے بعد کہا کہ مکامہ و گوپال گنج دونوں سیٹ پر کوئی مقابلہ نہیں ہے اور ہم دونوں سیٹ جیت رہے ہیں

Leave a Comment