نالندہ میں غیرت کے نام پر سنسنی خیز قتل: محبت کے تعلق پر ناراض اہلِ خانہ نے 19 سالہ بیٹی کو قتل کر کے گڑھے میں دفنایا

انصاف ٹائمس ڈیسک

بہار کے نالندہ ضلع میں غیرت کے نام پر قتل کا لرزہ خیز واقعہ سامنے آیا ہے۔ نورسرائے تھانہ علاقے کے نونیا وِگھا گاؤں میں اہلِ خانہ نے محبت کے رشتے کے سبب 19 سالہ لڑکی کو قتل کر کے اس کی لاش کو دریا کے کنارے تین فٹ گہرے گڑھے میں دفن کر دیا۔ واقعے کا انکشاف اُس وقت ہوا جب لاش سے بدبو پھیلنے لگی اور آوارہ کتوں کو بورا گھسیٹتے ہوئے دیکھا گیا۔

ہفتے کی صبح گاؤں والوں نے دریا کنارے سے مشکوک بدبو محسوس کی۔ وہاں پہنچنے پر دیکھا کہ کتے کسی بوری کو کھینچ رہے ہیں۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور مجسٹریٹ موقع پر پہنچے اور گڑھا کھود کر لاش برآمد کی گئی۔ متوفیہ کی شناخت مایاوَتی کماری (19) کے طور پر ہوئی۔

گاؤں والوں کے مطابق لڑکی کا گاؤں کے ہی ایک نوجوان سے عشق تھا۔ وہ دو بار گھر سے بھاگ بھی چکی تھی۔ اس دوران اُس کے حاملہ ہونے کی بات بھی سامنے آئی تھی۔ اسی کو لے کر گھر والوں میں ناراضگی اور بدنامی کا خوف تھا۔ اسی وجہ سے اہلِ خانہ نے سازش کے تحت قتل کر کے لاش کو بوری میں بند کر کے گڑھے میں دفن کر دیا۔

پولیس تفتیش میں متوفیہ کے چھوٹے بھائی نے پورا معاملہ کھول دیا۔ واقعے کے بعد سے گھر والے گاؤں چھوڑ کر فرار ہیں۔ جائے وقوعہ سے پولیس کو انجیکشن، رسی اور دیگر مشکوک سامان بھی ملے ہیں۔ شبہ ہے کہ لڑکی کو زہریلا انجیکشن دے کر موت کے گھاٹ اتارا گیا۔

صدر ڈی ایس پی سنجے کمار جیسوال نے بتایا کہ لاش کو 3–4 دن پہلے دفنایا گیا تھا اور پوسٹ مارٹم رپورٹ سے ہی اصل وجہ موت واضح ہو سکے گی۔ فارنسک ٹیم اور ڈاگ اسکواڈ کو بھی جانچ میں شامل کیا گیا ہے۔ پولیس فراری رشتہ داروں کی تلاش کر رہی ہے۔

یہ واقعہ ایک بار پھر سماج میں بڑھتے غیرت کے نام پر قتل اور عورتوں کی آزادی پر عائد پابندیوں کو اجاگر کرتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ آخر کب تک “عزت” کے نام پر بیٹیوں کی جان لی جاتی رہے گی؟

غیر ملکی چندہ ضابطہ ترمیمی بل ۲۰۲۶ پر ایس ڈی پی آئی کی سخت مخالفت، “آمرانہ اور غیر آئینی” قرار دیا

سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے مجوزہ غیر ملکی چندہ ضابطہ ترمیمی بل ۲۰۲۶ کے

کانپور میں تنتر-منتر کے نام پر حیوانیت: نو بیاہتا خاتون کے برہنہ پوجا اور جنسی استحصال کے سنگین الزامات

اتر پردیش کے کانپور سے ایک نہایت چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے، جس

ایران پر ایٹمی حملے کا خدشہ: اقوام متحدہ کے نمائندے محمد صفا کے الزامات سے عالمی تشویش میں اضافہ

لبنانی نژاد انسانی حقوق کے کارکن محمد صفا نے اقوام متحدہ کی کارکردگی پر سنگین

چھ سال بعد پہلی عبوری راحت: بھائی کی شادی میں شرکت کے بعد شرجیل امام دوبارہ تہاڑ جیل لوٹ گئے

تقریباً چھ برس سے جیل میں قید جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے ریسرچ اسکالر اور