ایس ڈی پی آئی نے انتخابی دھوکہ دہی میں ناکام CEC گیانیش کمار سے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا

انصاف ٹائمس ڈیسک

سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) کے قومی نائب صدر محمد شفیع نے چیف الیکشن کمشنر (CEC) گیانیش کمار پر انتخابی دھوکہ دہی میں تحفظ فراہم کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کے فوری استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔

شفیع نے پریس ریلیز میں کہا کہ کرناٹک کے CEO کے انکشافات نے ثابت کیا ہے کہ جھوٹی فارم-7 کے ذریعے ووٹرز کو فہرست سے خارج کرنے کی کوشش کی گئی۔ دسمبر 2022 میں ECI کے NVSP، VHA اور Garuda پورٹل کے ذریعے 6,018 سے زائد درخواستیں جمع کروائی گئیں، جن میں زیادہ تر OBC، SC، ST اور کانگریس کے مضبوط حلقوں کے اقلیتی کمیونٹیز کو نشانہ بنایا گیا۔ 5,994 درخواستیں مسترد کی گئیں، لیکن 2,494 ووٹرز کو دھوکہ دہی رکوانے سے پہلے ہی ہٹا دیا گیا تھا۔

محمد شفیع نے کہا کہ CEC گیانیش کمار نے کرناٹک CID کو ضروری تکنیکی ڈیٹا فراہم کرنے سے انکار کیا، جس میں IP ایڈریس، OTP ٹریل اور لاگ ان تفصیلات شامل تھیں۔ انہوں نے اسے “ڈیجیٹل بوتھ قبضہ اور سیاسی دھوکہ دہی” قرار دیا، جس سے 2023 کے کرناٹک اسمبلی انتخابات کے نتائج متاثر ہو سکتے تھے۔

ایس ڈی پی آئی نے سپریم کورٹ کی نگرانی میں فوری تحقیقات، CEC کے استعفیٰ، روکے گئے ڈیٹا کی رہائی اور ملک بھر کے ووٹر رجسٹر کا آڈٹ کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ پارٹی نے خبردار کیا کہ جمہوریت کو ادارہ جاتی دھوکہ دہی سے بچانے کے لیے ذمہ داران کو سخت سزا دی جانی چاہیے۔

محمد شفیع نے مزید کہا کہ یہ مسئلہ صرف کرناٹک تک محدود نہیں ہے۔ مہاراشٹر اور مہادےوپورہ میں 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں بھی بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی سامنے آئی، جبکہ کیرالہ کے تھرسور علاقے میں بھی ووٹرز کے ساتھ دھوکہ دہی کی نشاندہی ہوئی۔

انڈیا اور اپوزیشن: انضمام، اتحاد، تنظیم,نظریہ اور مزاحمت — بقا کی آخری جنگ

✍️سیف الرحمٰنچیف ایڈیٹر: انصاف ٹائمس (اردو،ہندی،انگلش نیوز ویب سائٹ) اِن دنوں ہندوستانی سیاست میں ایسے

بہار کے امداد یافتہ مدارس کی جانچ کا فیصلہ، 10 دن میں رپورٹ طلب؛ ہر بلاک میں تین رکنی کمیٹی، تصاویر لینا بھی لازمی

بہار حکومت نے ریاست کے تمام غیر سرکاری تسلیم شدہ امداد یافتہ مدارس کی جانچ

جے ڈی یو کا دعویٰ: اراکین کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز، تنظیمی توسیع کو عوامی اعتماد کی جیت قرار دیا

جنتا دل (یونائیٹڈ) (جے ڈی یو) نے دعویٰ کیا ہے کہ پارٹی کے رکن خاندان