پولیس اسٹیشنوں کے بغیرہی پولیس پانچ سالوں سے دوملین زائرین کی خدمات کرتی آرہی ہے

Spread the love

پٹنہ (سی این اے میڈیا/انصاف ٹائمس) دبئی میں پولیس اسٹیشنوں کے بغیرہی پولیس پانچ سالوں میں دوملین زائرین کی خدمت کرتی آرہی ہے۔وہاں موجود دنیا کے پہلےاور واحد بغیرپائلٹ کے کام کرنے والے اسمارٹ پولیس اسٹیشنوں نے بیس لاکھ سے زائد زائرین کا خیرمقدم کیا ہے اورتین لاکھ ترسٹھ ہزار 363,000 سے زیادہ ٹرانزیکشنز پر کارروائی کی ہے- اسے پہلی مرتبہ سن دو ہزار سترہ عیسوی میں متعارف کرایا گیا تھادبئی کے یہ اسمارٹ پولیس اسٹیشنز اتوارکو اپنی پانچ سالہ سالگرہ منا رہے ہیںجنرل ڈپارٹمنٹ فارلاجسٹک سپورٹ کے ڈائریکٹراور اسمارٹ پولیس اسٹیشنز کے لیے گورنمنٹ اورپرائیویٹ سیکٹر ٹیم کے سربراہ میجرجنرل علی احمد غنی نے کہا کہ آج پہلے اسمارٹ پولیس اسٹیشنوں کے افتتاح کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر ہمیں فخر ہے۔ جس میں ہم صارفین کوچوبیسوں گھنٹوں انسانی مداخلت کے بغیر اسمارٹ خدمات فراہم کرنے کے لیے ڈیجیٹل تبدیلی اور اسمارٹ پولیس سروسز کے استعمال کے علمبرداربن گئے ہیں۔بغیر پائلٹ کے پولیس اسٹیشنوں میں، دبئی کے رہائشی، زائرین اور سیاحوں کے لیے سات زبانوں میں چوبیس گھنٹے اسمارٹ طریقہ سے خدمات مہیا کیا جاتاہے. جس میں عربی، انگریزی، ہسپانوی، فرانسیسی، جرمن، روسی اور چینی زبانیں موجود ہیں۔

Leave a Comment