پٹنہ (سی این اے میڈیا/انصاف ٹائمس) نئی دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان کی گرفتاری پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے ہفتہ کو بی جے پی پر الزام لگایا کہ وہ عام آدمی پارٹی (آپ) کے لیڈروں کو توڑنے کے لیے اپنا آپریشن لوٹس جاری رکھے ہوئے ہیںاوکھلا سے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو جمعہ کو بدعنوانی برانچ نے دہلی وقف بورڈ کی بھرتی میں مبینہ بے ضابطگیوں کے سلسلے میں گرفتار کیا ہے امانت اللہ خان نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پہلے انہوں نے ستیندر جین کو گرفتار کیا لیکن عدالت میں ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا- میری رہائش گاہ پر چھاپہ مارا کچھ نہیں ملا۔ پھر انہوں نے کیلاش گہلوت کے خلاف فرضی تحقیقات کا آغاز کیا، اور اب انہوں نے امانت اللہ خان کو گرفتار کر لیا۔ آپریشن لوٹس اے اے پی کے ہر لیڈر کو توڑنے کیلئے ہورہاہے پہلے بھی اے اے پی رہنماؤں نے الزام لگایا تھا کہ بی جے پی دہلی میں اروند کیجریوال حکومت کو گرانے کے لئے ہر ایک کو بیس کروڑ روپے کی پیشکش کرکے اے اے پی کے ایم ایل اے کو خریدنے کی کوشش کر رہی ہے۔ دہلی کے وزیر اعلیٰ نے گزشتہ ماہ اسمبلی میں تحریک اعتماد بھی لائی تھی تاکہ یہ ثابت کیا جا سکے کہ تمام اے اے پی ایم ایل اے ان کے ساتھ ہیں اور زور دے کر کہا کہ دہلی میں آپریشن لوٹس ناکام ہو گیا ہے