پٹنہ (سی این اے میڈیا/انصاف ٹائمس) فلم کالی کے پوسٹر کو لیکر فلم ساز لینا منیمکلائی کو جان سے مارنے کی دھمکی ملی ہے- فلم کالی کے پوسٹر وائرل ہوتے ہی فلم ساز لینا منیمکلائ کوایک خط موصول ہوا ہے۔فلم ساز لینا منیمیکلائی نے کہا کہ انہیں اپنی تازہ ترین فلم کالی کے پوسٹر کے حوالے سے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ لینا نے پیر کے اوائل میں ٹویٹر پر ایک خط کی تصویر پوسٹ کی جو مبینہ طور پر گردش کی جا رہی ہے۔ٹورنٹو میں آر ایس ایس کے زریعے موت کی یہ دھمکی گردش کر رہی ہے۔ لینا منیمیکالائی نے پوسٹ میں ٹورنٹو پولیس کو بھی ٹیگ کیا۔ لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ لینا منیمیکلائی نے اُس کے ہندوتوا کے نظریے کو بدنام کیا ہے۔ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ لینا کو ہندوستان میں آزادانہ طور پر گھومنے پھرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔آر ایس ایس کے مبینہ خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ لینا کے خاندان کو اس کی حرکتوں کےنتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس سال جولائی میں لینا اس وقت تنقید کی زد میں آگئیں جب ان کی فلم کالی کا پوسٹر سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس میں ایک عورت کو دیوی کالی کے شکل میں سگریٹ نوشی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور وہ ایل بی جی ٹی کیو کمیونٹی کی نمائندگی کرنے والے جھنڈے کو تھامے ہوئی ہے۔پوسٹر کو دائیں بازو کی بہت سی تنظیموں کی طرف سے اشتعال انگیزی کے طور پر دیکھا گیا جس کی وجہ سے لینا کے خلاف بہت سے معاملات درج ہوئے