پہلی بار ریلوے نے ہائی اسپیڈ ٹرینوں کے لیے ٹینڈر جاری کئے

Spread the love

پٹنہ (سی این اے میڈیا/انصاف ٹائمس) بھارت کی تاریخ میں پہلی بار ریلوے نے ہائی اسپیڈ ٹرینوں کے لیے پہیے بنانے، وہیل پلانٹ قائم کرنے اور نجی کھلاڑیوں کو مدعو کرنے کے لیے ٹینڈر جاری کئے ہیں۔ریلوے ڈپارٹمنٹ کے وزیر اشونی ویشنو نے جمعہ کو بتایاکہ پہلی بارریلوے نے وہیل پلانٹ بنانے کے لیے ٹینڈرز جاری کیے ہیں جو ہر سال ہندوستان میں تیز رفتار ٹرینوں کے لیے کم از کم 80,000 پہیے تیار کرسکے گا۔اشونی نے واضح کیا کہ ٹینڈر اس شرط پر دیے جائیں گے کہ میک ان انڈیاپلانٹ ہو اور پہیوں کا اکسپورٹ بھی ہوگا، اکسپورٹ منڈی یورپ ہوگی۔ اس کے علاوہ مرکزی وزیر نے کہا کہ ٹینڈر کایہ قانون ہے کہ پلانٹ کو 18 ماہ کے اندر قائم کیا جانا ہے۔ مرکزی وزیر نےپہ بھی کہا کہ میک ان انڈیا وہیل پلانٹ ہر سال 600 کروڑ روپے میں 80,000 پہیوں کی خریداری کرے گا۔ہندوستانی ریلوے کو ہر سال دو لاکھ پہیوں کی ضرورت رہتی ہے۔ اس منصوبے کے مطابق اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ سیئل ایک لاکھ پہیے فراہم کرے گا، باقی پہیے ایک نئے میک ان انڈیاپلانٹ کے ذریعے فراہم کیے جائیں گے۔ساتھ ہی یہ معلومات بھی دی گئی کہ وندے بھارت ٹرین کے پہیے جنگ زدہ یوکرین میں پھنس گئے تھے اور ان کی پیداوار کے لیے مقرر کردہ ٹائم لائنز کو پورا کرنے کے لیے اسے ہوائی جہاز سے لے جانا پڑا۔

Leave a Comment