پٹنہ(سیف الرحمٰن/انصاف ٹائمس) ہندو مہا سبھا کی اُتر پردیش اکائی نے آنے والے 22 مئی کو لکھنئو میں چوراہا سے لیکر ٹیلے والی مسجد تک سنکلپ ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے واضح ہو کہ ہندوتوا تنظیموں کا دعویٰ ہے کہ ٹیلے والی مسجد لکچھمن ٹیلے کے جگہ پر بنایا گیا ہے اسی لیے ہندو مہا سبھا نے لکچھمن ٹیلا کی بازیابی کیلئے جدّوجہد شروع کرنے کا اعلان کیا ہے اور سبھا کے صوبائی صدر ترشی تریودی نے کہا ہے کہ یہ ریلی ابھی شروعات ہے آگے ٹیلے والی مسجد کو ہٹانے کیلئے ہر سطح پر لڑائی لڑی جائیگیتو دوسری طرف مسجد کے امام مولانا فضل الرحمان نے انتظامیہ سے مانگ کیا ہے کہ قانون و انتظام بگاڑنے والے اس ریلی کو چوک پر ہی روکا جائے اور اگر نہیں روکا گیا تو ہم خود اپنی قوم کو ساتھ لیکر اس کو روکنے کا کام کرینگےاس بیچ خبر یہ بھی ہے کہ اس پروگرام کی اجازت بھی انتظامیہ سے نہیں لی گئی ہے اور نہ کوئی خبر دی گئی ہے لہٰذا سوشل میڈیا و میڈیا سے مل رہی خبروں کو سامنے رکھتے ہوئے خفیہ ایجنسیاں و انتظامیہ نظر رکھ رہی ہے