پٹنہ (سیف الرحمٰن/انصاف ٹائمس) الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ بہار کے خالی ہوئے اُن 05 راجیہ سبھا سیٹ پر 10 جون کو الیکشن ہوگا جو پانچ سیٹ بھاجپا کے دو ممبران گوپال ناراین سنگھ اور ستیش چندرا دوبے جدیو کے رام چندرا پرساد سنگھ و جدیو سے ہی راجیہ سبھا گئے شرد یادو اور راجد کی میسا بھارتی کی میعاد مکمّل ہونے سے خالی ہو رہے ہیں- راجیہ سبھا کیلئے ممبر اسمبلی کو ووٹ کرنا ہوتا ہے جسمیں ایک راجیہ سبھا سیٹ کیلئے 41 ممبر اسمبلی کے ووٹ کی ضرورت ہوتی ہےاس بار این. ڈی. اے کے 125 ممبران اسمبلی کے حساب سے این.ڈی. اے کے 03 راجیہ سبھا ارکان ہونگے جسمیں بھاجپا کے 77 ارکان ہونے کی وجہ سے فطری طور پر انکے دو ارکان ہونگے جب کہ جدیو کے صرف 45 ارکان ہونے کی وجہ سے اس مرتبہ اُنہیں ایک سیٹ کا نقصان ہوگا اور صرف ایک ممبر جدیو سے جا پائینگے – اس بیچ راجد کو ایک سیٹ کا فائدہ ہوگا کیونکہ راجد کے 76 ارکان بہار اسمبلی میں ہے اور 16 لیفٹ پارٹی کے ارکان کا سپورٹ ان کو حاصل ہوگا – راجد کی طرف سے کئی اہم نام دونوں سیٹ کیلئے چرچا میں ہے جسمیں ایک نام خود میسا بھارتی کے دوبارہ جانے کا ہے تو وہیں ممبئی کےبابا ضیاء الدین صدیقی جو کہ اس سال رمضان میں اداکاروں و سیاست دانوں کا افطار پارٹی کرکے چرچا میں آئے ہیں ساتھ ہی شرد یادو اور سپریم کورٹ کے سینئر وکیل کپل سبل کا نام بھی بحث میں چل رہا ہے جس پر فیصلہ لالو پرساد یادو ہی لے سکتے ہیں -جدیو سے آر.سی.پی سنگھ کو دوبارہ بھیجنے یا قومی جنرل سیکریٹری آفاق احمد خان کو بھیجے جانے کی زیادہ اُمّید ہے جب کہ بھاجپا سے شاید بھومیہار سماج سے کسی کو بھیجا جائے کیونکہ راجد نے جب سے بھومیہار ووٹ میں سیندھ مارا ہے تب سے بھاجپا اُسے سنبھالنے کیلئے بھی منصوبہ بندی کر رہی ہےالیکشن کیلئے 24 مئی سے 31 مئی تک نومنیشن ہوگا اور 01 جون کو اُمّید واروں کی چھٹائی ہوگی تو وہیں 03 جون تک اُمّید واروں کیلئے پرچہ واپسی کا موقع ہوگا