امانت اللّٰہ خان کو مل گئی ضمانت، اُنکی گرفتاری کے خلاف آج پورا بٹلا ہاؤس تھا بند اور وزیر اعلیٰ سمیت اُنکی پوری پارٹی کی خاموشی پر چھڑی رہی بحث

Spread the love

پٹنہ (سیف الرحمٰن/انصاف ٹائمس) دلّی میں اوکھلا سے عام آدمی پارٹی کے ایم. ایل. اے امانت اللّٰہ خان جنہیں کل مدن پور خادر میں دلّی میونسپل کارپوریشن کے بلڈوزر مہم کو روکنے پر گرفتار کر لیا گیا تھا جہاں سینکڑوں کی تعداد میں عوام اُنکی قیادت میں بلڈوزر کو چلنے سے روک کر واپس ہونے کیلئے مجبور کردی تھی اور امانت اللّٰہ خان نے کہا تھا کہ ہم غریبوں کے گھر پر بلڈوزر نہیں چلنے دینگے- اس کے بعد انہیں گرفتار کرکے مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرکے عدالتی کسٹڈی میں تہاڑ جیل اس الزام کے تحت بھیج دیا گیا تھا کہ اُنہوں نے انتظامیہ کے کام میں رکاوٹ ڈالا ہے ساتھ ہی دنگا بھڑکانے کا الزام بھی لگایا گیا تھا اُنہیں آج ساکیت کورٹ سے ضمانت مل گئی ہے- اُنکی گرفتاری کی پورے ملک میں زبردست مخالفت دیکھی جا رہی تھی اور آج پورے دن انکے اسمبلی حلقے میں لوگوں نے احتجاجاً دکانوں سمیت پوری مارکیٹ کو بند رکھا تھا لیکن اس بیچ انکی پارٹی کے کسی ذمّہ دار و انکے نیتا دلّی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کا ایک بھی بیان اُنکی حمایت میں نہیں آیا جس کی سوشل میڈیا پر بہت زیادہ مذمت کی جا رہی ہے- عوام سمیت ایکٹوسٹ حضرات،طلباء و طالبات، صحافی برادری اور سیاسی کارکنان کی طرف سے بھی پوری عام آدمی پارٹی کی خاموشی پر فکر کا اظہار کیا جا رہا ہے

Leave a Comment