
پٹنہ (سیف الرحمٰن/انصاف ٹائمس) آپ کو یاد ہوگا کہ سی اے اے آنے کے بعد ملک بھر میں شروع ہوئی سی اے اے مخالف عوامی تحریک نے پورے ملک کو چپيٹ میں لے لیا تھا لیکن مہینوں تک جہاں ایک طرف تحریک زوروں پر رہی اور بڑھتی ہی رہی تو وہیں حکومت بھی اپنے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹنے کے دعوے پر قائم رہی لیکن اسی بیچ کورونا وبا کے دور نے تحریک کو بھی روک دیا اور سرکار کی طرف سے قانون کا نفاذ بھی ٹھنڈے بستے میں چلا گیا تھا- لیکن اب جب کہ کورونا سے دنیا اور ملک باہر نکل چکا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہوئے معاشی زوال سے باہر آنے کی کوشش ہورہی ہے- اسی بیچ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے 05 مئی کو صوبہ بنگال کے سلّی گوری میں ایک عوامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یہ کہ کر پھر سے سی اے اے پر بحث چھیڑ دیا ہے کہ ” ہم بتا دیں کہ کورونا کا دور ختم ہوتے ہے ہم سی اے اے کو زمین پر نافذ کرینگے، سی اے اے ایک حقیقت تھی اور رہیگی” – امت شاہ کے اس بیان کے بعد جہاں ایک طرف سیاسی سماجی حلقوں میں اس پر بیان بازیوں کا دور شروع ہوگیا ہے تو وہیں یہ مانا جانے لگا ہے کہ آنے والے چند ہفتوں میں مرکزی حکومت سی اے اے کے نفاذ کی طرف عملی قدم بڑھا سکتی ہے