بشریٰ خانم،ثنا وارث علیگ،عبد المقیت،علام اللہ،جواد قاسمی سمیت اُردُو صحافت سے جڑے 40 صحافیوں کی "اُردُو جرنلزم انڈر 40 اوارڈ” سے عزت افزائی

Spread the love

پٹنہ(اِنصاف ٹائمس ڈیسک) گزشتہ دنوں دہلی کے انڈیا انٹرنیشنل سنٹر میں ایکسچینج فار میڈیا گروپ کی طرف سے جرنلزم 40 سمت منعقد ہوا جسمیں ملک بھر کے اردو کے 40 اُبھرتے ہوئے صحافیوں کی اُردُو صحافت اوارڈ سے عزت افزائی کی گئی! جس میں فری لانس صحافی بشریٰ خانم،نیوز 18 کی ثنا وارث علیگ،ای ٹی.وی کے صحافی و اُردو اخبارات کے مستقل کالم نگار عبد المقیت،ایشیاء ٹائمس سے جڑے معروف نوجوان صحافی و کالم نگار علام اللہ، اُتر پردیش کے مشہور صحافی محمد اجود قاسمی،نیوز 18 کے ڈپٹی نیوز ایڈیٹر مرزا غنی بیگ،شیخ خلیل فرہاد وغیرہ شامل ہیں

اس موقع پر ان صحافیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے سابق الیکشن کمشنر ایس.وائی قریشی، انوراگ باٹرا بانی ایکسچینج فار میڈیا گروپ،مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد کے سابق چانسلر ظفر سریش والا،مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد کے سابق چانسلر فیروز بخت،کیرالا کے گورنر عارف محمد خان وغیرہ تشریف لائے تھے

Leave a Comment