پٹنہ (سیف الرحمٰن/انصاف ٹائمس) راشٹریہ جنتا دل کے سینئر دلت لیڈر اور بہار اسمبلی کے سابق اسپیکر اُدے نارائن چودھری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہار میں بھی دلت نوجوانوں اور امبیڈکروادی لوگوں میں 22 عہد کو لیکر چرچا تیز ہے اور جلد ہی یہاں بھی 22 عہد لیا جائیگا ،اُنہوں نے بڑی تعداد میں لوگوں کے شامل ہوکر 22 عہد لیکر بودھ مذہب اپنانے کا اشارہ بھی دیا *ملک بھر میں دلت کر رہے ہیں تبدیلی مذہبواضح ہو کہ گزشتہ چند ہفتوں سے ملک بھر میں دلتوں کی طرف سے تبدیلی مذہب کرکے بودھ مذہب اپنانے کا سلسلہ چل پڑا ہے جس کے تحت ملک کی راجدھانی دہلی،اُتر پردیش کی راجدھانی لکھنو و کانپور ،گجرات کشمیر کرناٹک سمیت اور بہت سے مقامات پر بڑے پروگرام منعقد ہوئے جسمیں ہزاروں ہزار کی تعداد میں دلتوں نے اور او بی سی سماج کے لوگوں نے شرکت کرکے بابا صاحب امبیڈکر کے 22 عہد کو دہرا کر بودھ مذہب کو پورے طور پر اپنانے کا اعلان کیا ہے