2021پریس ریلیز19مارچ
مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں آج کئی طلباء بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئے ہیں انہوں نے بتایا کہ ہمارے کیمپس میں لگاتار تمام طرح کے فیس میں اضافہ کیا جارہا اور طلباء کی طرف سے جب اس میں تخفیف کی مانگ کی جاتی ہے تو انہیں سیاست کا الزام لگا کر خاموش کردینے کی کوشش ہوتی ہے اور اب ہاسٹل فیس میں بہت زیادہ اضافہ کر بہت سے طلباء و طالبات کو ایڈمیشن کینسل کرانے پر انتظامیہ مجبور کر رہی ہے لیکن ہم اسے ایسا ہونے نہیں دینگے طلباء نے بتایا کہ ہاسٹل فیس 12 ہزار سے زیادہ کردیا گیا تھا اور جب ہم نے اس پر آواز بلند کرنا شروع کیا تو 9700 سو کر ہمیں لالی پاپ دینے کی کوشش کی گئی جسے لیکر طلباء میں شدیدغم و غصہ پایا جارہا ہے اور اسی سلسلے میں آج مانو کے طلباء تنظیموں کی متحدہ تنظیم جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے بھوک ہڑتال اور آن لائن کلاس کے بائیکاٹ کا کال دیا تھا جسے طلباء برادری کی مکمل حمایت حاصل ہوئی ہے لہذا مانو انتظامیہ کو چاہیے کہ فوری طورپر طلباء کی مانگوں کو قبول کر طلباء کے کیریئر کو برباد ہونے سے بچائے ساتھ ہی گزرے ہوئے سال کے بچے پیسوں کی واپسی اور طلباء کے کیمپس واپسی سے متعلق مانگوں اور دیگر مانگوں کر جلد قبول کر عملی جامہ پہنائےبھوک ہڑتال کو مانو انتظامیہ نے روکنے کی کوشش کیا جسمیں ایک آفیسر نے سابق طلباء یونین صدر عمر فاروق قادری کے ساتھ ہاتھاپائی بھی کر دیا جسے لیکر شوشل میڈیا پر طلباء کا غصہ سامنے آنے لگا اس کو لیکر انسا کے صدر سبنواز احمد،کیمپس فرنٹ صدر سیف الرحمن، اے.یو.ایس.ایف صدر عامر سہیل، اے.آئی.ایس.ایل کے سیکرٹری محمد احتشام، ایس.آئی.او مانو صدر سفیان قادری اور ایم.ایس.او مانو کے جوائنٹ سیکریٹری مظہر سبحانی نے اپنے متحدہ بیان میں کہا کہ مانو کے طلباء ہمیشہ متحد رہتے ساتھ ہی ہمیشہ پر امن و مہذب احتجاج کرتے ہیں لہذا مانو انتظامیہ کو بھی چاہیے کہ جمہوری حقوق کا خیال کرتے ہوئے کسی بھی طالب علم یا طلباء لیڈر کے ساتھ نازبیا برتاؤ سے احتیاط کرے ان لوگوں نے کہاکہ سابق طلباء یونین لیڈران عمر فاروق قادری،عطاء الله نیازی، طلباء لیڈران سلمان صدیقی اور محمد شہاب سمیت جتنے طلباء و طالبات مظاہرہ کررہے ہیں وہ تمام طلباء برادری اور طلباء تنظیموں کے نمائندے ہیں اور ہم اپنے میں سے کسی ایک پر حملہ کو تمام ساتھیوں پر حملہ سمجھتے ہیں لہذا ہم امید کرتے ہیں کہ انتظامیہ اس بات کو سمجھنے کی کوشش کریگی اور آئندہ اس کا خیال کریگی
ہم نہیں ہٹنے والے ۔ہم انصاف لیکر رہینگے ،اُن تمام لوگہیں سے جنہونھوں نے ہمیں مجبور کیا بھوک ہڑتال کرنے میں ،عمر بھائی ہم آپکی ساتھ ہے ۔چاہئے کچھ بھی ہو جائے ہم آپکا ہوسکا ٹوٹنے نہیں دینگے ۔۔