سی.اے.اے کو آسام میں روکنے کا راہل گاندھی کا وعدہ،بے روزگاری کا نفرت سے بتایا تعلق

Spread the love

(دہلی (سیف الرحمٰن/انصاف ٹائمز

آج آسام کے اپنے انتخابی دورے کے بیچ طلباء و طالبات سے بات چیت کیے درمیان میں راہل گاندھی نے سی.اے.اے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ آسام میں حکومت میں آتے ہیں تو یہاں سی.اے.اے کو اسمبلی کے ذریعہ سے روکوا دینگے واضح ہو کہ 2020 میں شہریت قانون بننے کے بعد آسام ہی وہ ریاست تھا جو مکمل طورپر جل گیا تھا کیونکہ وہاں کے لوگوں کو لگتا ہیکہ یہ انکی شناخت کیلیے نقصاندہ ہے جبکہ ریاست میں اس وقت بھاجپا کی حکومت ہی تھی ایسے میں آسامیوں کے بیچ شہریت قانون کو آسام روک دینے کا وعدہ بہت اہمیت رکھتا ہے اس بیان میں راہل گاندھی نے یہ بھی کہا کہ ملک بھر میں شہریت قانون کو روکنے کیلئے مرکز میں آنا ہوگا. آسام انتخابی مہم میں شروع سے کانگریس شہریت قانون کے معاملہ پر بات کرتی نظر آ رہی ہے اس سے پہلے بھی راہل گاندھی کی وہ تصویر شوشل میڈیا پر بہت چلی تھی جسمیں وہ ایک عوامی پروگرام میں "نو سی.اے.اے” کا رومال لگائے دکھ رہے تھے. اس موقع پر راہل گاندھی نے بے روزگاری کے سوال پر کہا کہ بے روزگاری کا نفرت سے ڈائرکٹ تعلق ہے کیونکہ ترقی کیلئے امن ہو نا ضروری ہے

Leave a Comment