لکھنؤ (عبدالمقیت/انصاف ٹائمز) بسکوہر(اٹوا) سدھارتھ نگربسکوہر کا پچھم محلہ جو اب تک جسم فروشی کے لئے جانا جاتا تھا یہ اب شاید کل کی باتیں ہو جائیں_ اب اس محلے کو بھی بسکوہر کے جملہ محلے کی طرح ترجیح دیا جائے گا_ جی ہاں! گزشتہ کئی دنوں سے پورے پولیس عملہ و دیگر شعبوں کے افسر و لوگوں کے مدد سے یہ ممکن ہو پایا ہے_ "گھبرائیں مت محافظ ہوں آپ کا” یہ جملے چوکی افسر بسکوہر جناب راجیش شکلہ صاحب نے آج پچھم محلہ کے طوائفوں و ان کے ننھے بچے و بچیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا_ افسروں و علاقائی لوگوں کے کوششوں کا ثمرہ ہے کہ ان کے اندر بھی عزت کی زندگی جینے کی چاہ جاگ اٹھی ہے_ اب یہاں طوائفوں کو بہتر زندگی گزارنے و بہتر سماج کے تشکیل کے ساتھ ساتھ تعلیم وتربیت سے آراستہ کرنے کی بھی بات کی جا رہی ہے_ راجیش شکلہ صاحب نے کہا کہ طوائفوں کے بچوں کو سماج سے جوڑنے کے لیے تعلیم وتربیت سے آراستہ کیا جائے گا اس کے لئے ان بچوں کا اسکولوں میں داخلہ، گھر والوں کا راشن کارڈ میں نام، ادھار کارڈ، انکم سرٹیفکیٹ و دیگر طرح کے کاغذات مفت میں مہیا کرائے جائیں گے_ تاکہ وہ دو وقت کی روٹی عزت کے ساتھ کھا سکیں_ طوائفوں نے راجیش شکلہ جی سے روزگار کی باتیں کی جس پر چوکی افسر راجیش شکلہ نے کہا کہ اس کے لئے ہم اپنے اعلیٰ افسروں سے بات کریں گے اور ہماری پوری کوشش رہے گی کہ جلد از جلد آپ لوگوں کو روزگار مل سکے_اس موقع پر بسکوہر چوکی پولیس کی پوری ٹیم، کچھ علاقائی لوگ و مختلف اخباروں کے صحافی موجود رہے_