ای.ڈی کے چھاپے محض کسان تحریک سے ذہن بھٹکانے کی ایک کوشش:محمد ثناء اللہ

Spread the love

پریس ریلیز09 دسمبر 2020

گزشتہ دنوں بہار کے پورنیہ دفتر اور دربھنگہ ضلع کے سنگھوارہ تھانہ کے شکرپور گاؤں میں واقع پاپولر فرنٹ آف انڈیا بہار ریاستی جنرل سیکریٹری کا گھر بھی شامل ہے اس کو لیکر آج شکرپور میں بہار ریاستی جنرل سیکریٹری محمد ثناء اللہ، ریاستی سکریٹری محبوب رحمانی، بھروارہ ایریا سیکرٹری محمد توقیر نے پریس کانفرنس کیا موقع پر محمد ثناء اللہ نے کہا کہ ہمارا ماننا ہیکہ یہ مکمل طورپر ایک سیاسی چھاپہ ہے کیونکہ ہمارے ملک میں خاص طور پر 2014کے بعد سے یہ دیکھا گیا ہیکہ جب جب حکومت کو عوامی مخالفت کا سامنا ہو ہو جب بھی کوئی عوامی تحریک نے حکومت پر دباؤ بنایا ہو تو اس سے ذہن بھٹکانے کیلیے ای.ڈی این.آئی.اے جیسی ایجنیسیوں کا استعمال حکومت کی طرف سے کر ایسے چھاپے مارے جاتے ہیں اور اس حکومت نے ایجینسیوں کا اس قدر استعمال کیا ہیکہ عوامی اعتبار ان ایجنسیوں سے بالکل ختم سا ہوگیا ہے انہوں نے کہا کہ آج کسان آندولن پورے ملک میں پھیل چکا ہے کسانوں کی ناراضگی سرکار کے گلے کی ہڈی بن گئی ہے تو اس سے ذہن بھٹکانے کیلیے پاپولر فرنٹ آف انڈیا کو بحث کا حصہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے جس کے تحت ہی پورے ملک میں ہنگامی طور پر ای.ڈی نے چھاپے مارے ہیں تو وہیں ریاستی سکریٹری محبوب رحمانی نے کہا کہ یہ سی.اے.اے مخالف آندولن میں شامل کارکنوں و جماعتوں کو نشانہ بنانے کے سلسلے کا حصہ بھی ہے کیونکہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا اس کالے قانون کے خلاف پہلے دن سے بولتی رہی اور اس کے خلاف عوامی تحریک میں صف اول میں مضبوطی کے ساتھ کھڑی رہی ہے محبوب رحمانی نے اسے مظلوم طبقات بالخصوص مسلمانوں کی تقویت کے جدوجہد کو دبانے کی کوشش اور مسلم،دلت،لیفٹ تنظیموں کو بدنام کرنے کا ایک حصہ بھی بتایا جس کے تحت پہلے بھی جماعت اسلامی،تبلیغی جماعت،بھیم آرمی کو نشانہ بنایا گیا اور اربن نکسل کا ایک کھیل کھیلا گیاانہوں نے کہا کہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا اس چھاپے کی مزمت کرتے ہے اور چونکہ ہم مکمل طورپر جمہوری اقدار کا خیال کرتے ہوئے کام کرتے ہیں لہذا اس طرح کے کسی بھی چھاپوں کیلیے ہم ہر وقت تیار ہیں اس طرح کے چھاپے ہمارے حوصلوں کو دبا نہیں سکتے بلکہ ہم ہمیشہ کی طرح آگے بھی زیادہ سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ انصاف کے جدوجہد کو جاری رکھیں گےایریا سیکرٹری محمد توقیر نے بتایا کہ جنرل سیکرٹری کے گھر پر چھاپے میں ای.ڈی کی ٹیم مکمل طورپر خالی ہاتھ گئی لیکن انکی نیت صحیح نہیں تھی یہی وجہ ہیکہ وہ وعدہ کے مطابق سیزر لسٹ دینے سے مکر گئے لیکن گاؤں والے انکے سامنے دھرنے پر بیٹھ گئے جس کے بعد انہوں نے سیزر لسٹ دیا محمد توقیر نے بتایاکہ ای.ڈی جنرل سیکرٹری ثناء اللہ صاحب کے امتحانات کے چند دستاویزات، ٹریولنگ واوچر اور ایس.ڈی.پی.آئی پارٹی کے جالے اسمبلی کے پنچایت کمیٹیوں کا لسٹ تھا محمد توقیر نے کہاکہ ای.ڈی نے ڈرانے کیلیے چھاپے مارے لیکن انکے چھاپے کے بعد ہمیشہ ہی کی طرح کیڈرس کا جذبہ اور تیز ہوگیا ہے اب انشاء اللہ آنے والے دنوں میں مزید مضبوطی کے ساتھ علاقہ میں کام آگے بڑھیگا

Leave a Comment