پریس ریلیز 08 دسمبر 2020
کانشی رام جی نے کہا تھا کہ جب روڈ سنسان ہوجاتا ہے تو سنسد آوارہ ہوجاتا ہے اور آج چونکہ سنسد پورا آوارہ ہوگیا ہے جو ایک جمہوری ملک کو عوامی ملک کو مکمل طورپر نجی کرن کر کارپوریٹ کے ہاتھوں بیچنے میں لگی ہے
ان باتوں کا اظہار شوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے بہار ریاستی کمیٹی ممبر سیف الرحمن نے پکی سرائے میں چکا جام سے خطاب کرتے ہوئے کہا واضح ہوکہ آج تمام کسان تنظیموں کی طرف سے بھارت بند کا اعلان تھا جس کے تحت پکی سرائے اور ماری پور میں ایس.ڈی.پی.آئی کے کارکنان، شاہین باغ کمیٹی اور نوجوانوں نے مل کر صبح سے شام تک مکمل چکا جام کیا اس موقع پر ماری پور میں شاہین باغ کمیٹی کے ذمہ دار محمد سرفراز نے مانگ کیا کہ کسانوں کے مانگ کو فوراً پورا کیا جائے نہیں تو شاہین باغ کی طرح آندولن ملک کے کونے کونے میں شروع ہوجائگا ان کے علاوہ بھیم آرمی بہار کے صدر چندن پاسوان،بھیم آرمی بہار کے سکریٹری شرف الدین قاسمی،کیمپس فرنٹ کے افتخار عالم،پاپولر فرنٹ کے محمد سرفراز،علی حسن، ایس.ڈی.پی.آئی ضلعی جنرل سیکرٹری افضل خان اور شاہین باغ کمیٹی کے صہیب اختر وغیرہ نے خطاب کیا ان کے علاوہ عبدالرحمن،ثناء اللہ،فیض اللہ،محمد حامد،دلکش رضا،عبدالمجیب،نصار احمد انصاری سمیت سینکڑوں نوجوان موجود تھے